روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں عید میلاد النبی(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی تقریبات کے سلسلے میں محفل قران کا انعقاد

رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نبوت کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لیے جو معجزات دنیا کے سامنے پیش کیے ان میں سے ایک قرآن مجید بھی ہے کہ جو رہتی دنیا تک ایک ناقابل تردید معجزہ کی صورت میں باقی رہے گا...

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عید میلاد النبی(صلى الله عليه وآله) اور امام جعفر صادق(عليه السلام) کے جشن میلاد کی تقریبات کے سلسلے میں محفل قران کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل قران کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن سینٹر کے ذیلی ادارے کے دا سینٹر آف قرآنک پروجیکٹس نے کیا تھا۔ یہ محفل قران جمعے کی شام کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کی گئی ۔

اس محفل قران میں روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کے قاری سید ہانی الموسوی، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری فیصل مطر، قرآن سنٹر نجف کے طالب علم محمد علی رشید، خضر ڈسٹرکٹ کے مرکز قرآن کے طالب علم باقر بیان نے شرکت کی۔ اس محفل قران میں شاعر ابو الحسنین الربیعی نے جشن میلاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق کی مناسبت سے خوبصورت شاعری پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: