روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی العمید یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس وفاقی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر جمال عباس محسن العادلي کے زیرصدارت 25- 26 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں عراق، ایران، لبنان، برطانیہ، ترکی اور امریکہ کی تیس سے زائد میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز کے81 سے زائد طبی ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب العمید یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز حیدر جلو خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینیئر سید محمد اشیقر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طبی میدان میں ریسرچ کی اہمیت اور ضرورت پر اظہار خیال کیا۔

ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے وفاقی وزیر کی نیابت میں کربلا یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر پروفیسر منير حميد السعدي نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس کے بعد العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المرزوكي نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس کے دوران دو ریسرچ لیکچرز بھی دیئے گئے یہ ریسرچ لیکچرز طبی موضوعات پر مشتمل تھے۔

پہلا ریسرچ لیکچر ڈاکٹر ویلیم نواک نے (Global Differences in Cardiac Care for Children) کے موضوع پر دیا کہ جو یونیورسٹی آف تينيسي امریکہ کے شعبہ سرجری اینڈ ہیلتھ فار چلڈرن سے وابستہ ہیں۔

کانفرنس کے دوران دوسرا تحقیقی لیکچر ایران کی یونیورسٹی تاربيان کے پروفیسر تقي الطريحي نےسٹم سیل میں تحقیق اور ترقی کے موضوع پر دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء اور سکالرز کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: