جشن عید میلاد النبی(ص) کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مغقدہ کلچرل ویک کی تقریبات بغداد یونیورسٹی میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کے ذیلی ادارے دار رسول اعظم کی جانب سے 17 ربیع الاول کی مناسبت سے جشن عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو منانے کے لئے کلچرل ویک کی تقریبات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں بغداد یونیورسٹی کے ابن رشد کالج میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار رسول اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کےبعد شہدائے وطن کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اور بالترتیب عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ الرشد کالج کے فیکلیٹی ڈین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کالج میں اس تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد دار رسول اعظم کے انچارج ڈاکٹر کریم حسین ناصح الخالدی نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر عبد المنعم الشويلي اور ڈاکٹر أحمد عبد الفرطوسي نے خوبصورت نعتیہ اشعار پیش کیے

تقریب کا دوسرا مرحلہ ریسرچ سیشن پر مشتمل تھا اس ریسرچ سٹیشن کی سربراہی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مزهر محسن الخفاجي نے سرانجام دیے۔ اس سیشن میں دو تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔ ریسرچ سیشن میں پہلا مقالہ ڈاکٹر حيدر عبد الزهرة نے اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے موضوع پر پیش کیا جبکہ دوسرا مقالہ ڈاکٹر محمود اللهيبي نے پیش کیا جن کا موضوع سخن رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اور انسانی اقدار تھا۔

تقریب کے اختتام پر کانفرنس میں شریک سکالرز کو اعزازی اسناد اور جشن میلاد کی خوشی میں تحائف پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: