روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی العمید یونیورسٹی میں منقعدہ پہلی بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی میں پہلی بین الاقوامی میڈیکل سائنسز کانفرنس وفاقی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر جمال عباس محسن العادلي کے زیرصدارت 25- 26 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس میں عراق، ایران، لبنان، برطانیہ، ترکی اور امریکہ کی تیس سے زائد میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز کے81 سے زائد طبی ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرا اور آخری دن دو مراحل پر مشتمل تھا۔ کانفرنس کے پہلے مرحلے میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے طبی ماہرین اور اسکالرزکی جانب سے 8 ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تمام ورک شاپس طبی، سائنسی اور تحقیقی موضوعات پر مشتمل تھیں۔

کانفرنس کا دوسرا مرحلہ اختتامی تقریب پر مشتمل تھا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب العمید یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری مسلم عقیل سلطان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس کے بعد بالترتیب عراق اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المرزوكي نے کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات کا اعلان کیا۔

تقریب کے اختتام پر العمید یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈر طالبعلموں کو ملکی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے پر اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: