ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اور العباس سکواڈ کی بریگیڈ 26 نے مشترکہ طور پر سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ان امدادی کارروائیوں کا آغاز بارش اور سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع بابل اور صلاح الدین سےشروع کیا جاچکا ہے۔ سیلاب اور بارش سے متاثرہ باقی علاقوں میں بھی العباس سکواڈ کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

یہ امدادی کارروائیاں العباس سکواڈ کی قیادت کی جانب سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے شہریوں سے محبت اور وفاداری کے نام سےچلائی جانے والی کمپین کے تحت کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ العباس سکواڈ کی قیادت نے تمام اضلاع میں موجود اپنے نمائندوں اور مقامی یونٹس کو سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور بحالی کے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے بابل، نینوا، صلاح الدین، کرکوک اور واسط کے اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اور گزشتہ کئی دنوں سے وہاں طوفانی بارش ہو رہی ہے۔

العباس سکواڈ کی قیادت حالات سے مکمل طور پر باخبر ہے اور بارش اور سیلاب سے متاثر تمام اضلاع میں موجود امدادی ٹیموں اور بریگیڈ سے رابطے میں ہے۔ کہیں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے العباس سکواڈ کی ریزرو بریگیڈ بھی پوری طرح سے مستعد ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: