روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلیمی اداروں کی فرنیچر ضروریات اب انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ پوری کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اپنے شعبہ تعلیم اور اعلی تعلیم کے اداروں کی فرنیچر ضروریات پوری کرنے کیلئے عموما مارکیٹ سے خریداری کی جاتی تھی ۔ لیکن اب ان اداروں کی فرنیچر کی تمام تر ضروریات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ پوری کر رہا ہے اور ان اداروں کو مطلوبہ فرنیچر کی تیاری کا تمام کام انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی اپنی ورکشاپس میں کیا جا رہا ہے۔ ان ورکشاپس میں تیار کیے جانے والے فرنیچر کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

اسکول چیئرز

ٹیچرز چیئرز

سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے لئے الماریاں

آفس فرنیچر

بک شیلوز

ان ورکشاپس میں ڈیپارٹمنٹ کی ضروریات کے مطابق نئے فرنیچر اور ایکویپمنٹ کی تیاری کے علاوہ پرانے فرنیچر اور ایکویپمنٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام بھی کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ یہ تمام کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے معیاری مصنوعات تیار کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہوتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ ان ورکشاپس میں کئے جانے والے دیگر مقاصد یہ ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا لکڑی، لوہے اور ایلومینیم کے کاموں میں خود کفالت کا حصول۔

ان صنعتوں میں مقامی ماہرین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔

لکڑی، لوہے اور ایلومینیم کی مصنوعات کی خریداری پر خرچ ہونے والی بھاری رقوم کو بچانا۔

ڈیزائنگ کے لئے مقامی ماہرین پر انحصار۔

وقت کی بچت۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: