العباس عسکری سکواڈ کی جانب سے دفاع وطن کے شہداء کی چوتھی برسی منانے کے لئےایک یادگاری تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےالعباس عسکری سکواڈ کی جانب سے دفاع وطن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے العباس عسکری سکواڈ کے شہداء کی چوتھی برسی منانے کے لئےایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب ان شہدا کی بہادری اور عظیم کارناموں کی یاد میں ان کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے درمیان بین الحرمین میں کیا گیا تھا۔ العباس عسکری سکواڈ کے جن شہدا کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا وہ یہ ہیں شہید کمانڈر وسیم شریف، شہید کمانڈر ملک یحیی، شہید عقیل جابر اور شہید قسیم خلف۔

اس یادگاری تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، کربلا پولیس کی قیادت، لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں ،آپریشن فرات الاوسط کے اراکین ،حشد شعبی کے جوانوں ،شہداء کے خاندانوں اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے دفاع وطن کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

العباس عسکری سکواڈ کے سپروائزر جناب میثم الزیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم یہاں عراق کے عظیم بیٹوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ جنہوں نے مادر وطن کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مادر وطن کو ان دہشت گردوں سےپاک کیا۔ ہم ان شہیدوں کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران ہر شہید کے اعزاز میں ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی یہ ڈاکومنٹریز ان شہداء کی مختصر سوانح حیات پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں شاعر نجاح العرسان ،شاعر محمد الأعاجيبي اور شاعر ثامر العارضي کی وطن سے محبت پر مشتمل شاعری بھی پیش کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: