الکفیل ھاسپیٹل اور جرمن میڈیکل کمپنی INGENIOUS کے اشتراک اور تعاون سے موٹاپا اور اس کا علاج پر ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہاسپیٹل اپنی تحقیقی اور علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے، طبی میدان میں ہونے والے جدید پیشرفت سے باخبر رہنے اور ہسپتال میں کام کرنے والے طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کو جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہی مقاصد کے حصول کے لئے الکفیل ھاسپیٹل اور جرمن میڈیکل کمپنی INGENIOUSکے اشتراک اور تعاون سے موٹاپا، اس کے اثرات اور موٹاپا سے ہونے والے مسائل اور اس کے علاج کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ ہاسپٹل کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی۔

اس ورکشاپ میں الکفیل ھاسپیٹل کے ڈاکٹرز اورطبی ماہرین، کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے طبی ماہرین نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران موٹاپے کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین سرجیکل تکنیکس کو زیر بحث لایا گیا۔

دوران ورکشاپ ڈاکٹرسرجن لیث الشریفی جن کا تعلق الکفیل ہاسپٹل ہے اور ڈاکٹرالجرّاح حسن وهبي جن کا تعلق لبنان سے ہے نے موٹاپے اور اس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین سرجیکل تیکنیکس پر تفصیلی لیکچرز دیئے۔ ان لیکچرز کے دوران طبی ماہرین کی جانب سے ویڈیو پریزنٹیشنز بھی دی گیئں۔ اس کے علاوہ معدے کی سرجری اور آپریشنز کے بارے میں میں بھی تیکنیکی ویڈیوز پیش کی گئیں۔

ورکشاپ کے دوران جرمن کمپنی INGENIOUS نے موٹاپے سے ہونے والے مسائل کے حل اور علاج کے لئے استعمال ہونے والے کمپنی کے جدید ترین طبی آلات بھی پیش کیے۔

ڈاکٹرسرجن لیث الشریفی نے کہا کہ آج اس ورکشاپ کے منعقد کرنے کا مقصد اس انفارمیشن کو دوسروں تک پہنچانا ہے کہ عرب ممالک میں عراق واحد ملک ہے جو اوبیسٹی سرجری میں فیلوشپ کا آغاز کررہا ہے اور ہم Iraqi Society for Obesity." قائم کرنے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمار زوہیر جو کہ جرمن کمپنی INGENIOUS کے عراق میں مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد فزیشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور بین الاقوامی میڈیکل کمپنیز اور عراقی ہسپتالوں کے درمیان رابطہ سازی کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: