الکفیل ھاسپیٹل شوگر میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو پیروں پر ہونے والے زخموں کا جدید علاج فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا الکفیل ھاسپیٹل میڈیسن اور جدید طریقہ علاج میں ہونے والی ترقی اور پیشرفت سے باخبر رہنے اور اسے عملی طور پر اپنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے الکفیل ہوسپٹل جدید طریقہ علاج کے تحت مریضوں کا علاج کر رہا ہے اور اس میں ھاسپیٹل کو بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

الکفیل ھاسپیٹل میں جدید ادویات مائیكروسين اورڈرماسين کا استعمال کرتے ہوئے شوگر کے مریضوں میں پاؤں کے زخموں کا علاج، بیڈ سورز، جلنے، عام زخموں اور مختلف طرح کے السرز کا علاج کیا جا رہا ہے اور یہ طریقہ علاج محفوظ اور موثر ثابت ہو رہا ہے اور اسی طریقہ علاج کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے کیسز میں جسمانی اعضاء کو کاٹنے سے بچایا گیا ہے۔

ہاسپٹل انتظامیہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں ایسے سینکڑوں مریضوں کا کامیاب علاج کیا جاچکا ہے جو کہ مختلف طرح کے زخموں ، جلنے کے زخموں، گینگرین، السرز اور ڈائبیٹک زخموں میں مبتلا تھے۔

مائیکرون کا استعمال کرتے ہوئے شوگر کے درجنوں مریضوں کے پاؤں کے زخموں کا علاج کیا جاچکا ہے اور ان کی پاؤں یا ٹانگوں کو کاٹنے سے بچایا جاسکا ہے۔ اس جدید طریقہ علاج کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے ہاسپیٹل میں شوگر کے مریضوں میں ٹانگوں کے کاٹنے کی شرح کو 60 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد تک لایا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ شوگر میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو پاؤں پر زخموں کے علاج کیلئے مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید معلومات حاصل کرنے اور اپنے طبی مسائل پر مشاورت کے لیے صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(07717672301) ،(07819434680)، (07730622240)

کسی بھی ڈاکٹر سے کنسلٹیشن کے لئے اس وٹس ایپ نمبر: (07827270312) پر مریض کا نام، شہرکا نام اور فون نمبر درج کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: