یوم شہادت حضرت سعید بن جبیر کو منانے کے کربلا کے لوگوں اور روضہ مبارک حضرت امام حسین اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اشتراک اور تعاون سے جلوس عزاء نکالا گیا

آج 25 ربیع الاول کو یوم شہادت حضرت سعید بن جبیر منایا گیا۔ ان کا یوم شہادت منانے کے لئے بہت سے جلوس عزا نکالے گئے۔ کربلا سے نکالے جانے والے جلوس عزا کے انتظامات روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے کئے گئے تھے۔

شعبہ شعائر حسینی کے انجارج الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کے موقع پر نکالے جانے والا جلوس عزا دونوں مقدس روزوں کی جانب سے مشترکہ طور پر نکالے جانے والے عزاداری جلوسوں میں سے ایک ہے۔ یہ جلوس کربلا کے لوگوں کی جانب سے اور روضہ مبارک حضرت امام حسین اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اشتراک اور تعاون سے ہر سال نکالا جاتا ہے۔ اس عزاداری جلوس کو برپا کرنے سے پہلے سکیورٹی اور انتظامی امور کے پیش نظر دونوں مقدس روضوں کی انتظامیہ، موکب حسینی کے سربراہوں اور کربلا کے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے نمائندوں کے درمیان متعدد میٹنگز منعقد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا عزاداروں کو روضہ مبارک حضرت سعید بن جبیر جو کہ واسط میں ہے لے جانے اور واپس لانے کے لئے دونوں مقدس روزوں کی گاڑیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مواکب حسینی سربراہان بھی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے گاڑیوں اور کھانے پینے کے انتظامات کرتے ہیں ۔

جلوس کے دوران عزاداروں نے حضرت سعید بن جبیر کے یوم شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا منعقد کیں اور نوحہ خوانی کی۔

واضح کرتے چلیں کہ حضرت سعید بن جبیر 46 ہجری کو پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ایتھوپین نسل سے تھا۔ آپ کوفہ میں رہتے تھے اور اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے۔ آپ اپنے زہد اور تقوی کی وجہ سے بہت مشہور تھے اور حضرت امام زین العابدین کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ کو 95 ہجری میں حجاج بن یوسف کے حکم پر شہید کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: