روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے نور العمید اسکول فار بوائز میں قدیم فن کے احیاء کے لئے آرٹسٹک ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام نور العمید اسکول فار بوائز میں طالبعلموں میں تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے بروز پیر 25 ربیع الاول 1440 ھ بمطابق 3 دسمبر 2018 کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ورکشاپ مٹی سے برتن سازی کے قدیم فن، اس میں استعمال ہونے والے آلات ، طریقہ کار اور اس کی تاریخ پر مشتمل تھی۔ طالب علموں کی جانب سے اس ورکشاپ کو بے حد پسند کیا گیا اور طالبعلموں نے اس ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

العمید ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے اس تخلیقی اور فنکارانہ سرگرمی کے انعقاد کا مقصد

اس قدیم فن کی حفاظت کرنا۔

تعلیمی اداروں کے ذریعے اس فن کو ترقی دینے کی کوشش کرنا۔

اور یہ آگاہی دینا کہ اس فن کی ترقی ، حفاظت اور بقاء کا حصول تعلیمی وسائل کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: