حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی بحالی اور مرمت کے سلسلہ میں جاری منصوبہ کے پانچویں مرحلہ پر کام جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد الصافی کی ہدایت پرانجینئرز اور ماہرین پر مشتمل ایک وفد حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی بحالی اور مرمت کے سلسلہ میں جاری منصوبہ کے پانچویں مرحلہ پر کام کے لیے 26 ربیع الاول 1440 بمطابق 4 دسمبر 2018 کو شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کیئر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج الحاج حسن حلال نے بتایا کہ ہمارے ماہرین تمام تر مطلوبہ سازو سامان اور اشیاء اپنے ہمراہ لے کر آئے ہیں جیسا کہ اڈاپٹرز، سائونڈ سسٹم ،سپیکرز، مختلف رنگوں کی لائٹنگز، ائیرکنڈیشننگ ڈیوائسز، کلیننگ ٹولز اور تزئین و آرائش سےمتعلقہ سامان وغیرہ ۔

پانچویں مرحلے کے تحت کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔

نمبر1: روضہ مبارک میں بجلی کی وائرنگ کی مرمت اور بحالی کا کام۔

نمبر2: روضہ مبارک میں لائٹنگ کا کام۔

نمبر 3: روضہ مبارک کے میناروں میں سائونڈ سسٹم اور سپیکرز کی تنصیب۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چند دنوں میں ہم یہ تمام کام مکمل کر لیں گے اور گزشتہ کئے جانے والے کاموں کا فالو اپ بھی کیا جائے گا اور ان شاء اللہ آئندہ کئےجانے والے کاموں کی تفصیلات کے لئے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: