روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے(قافلة الساقی) کا عمرہ کے لیے نیا پیکیج

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کام کرنے والے (قافلة الساقی) نے عمرہ مفردہ، زیارت قبر نبی(ص)، زیارت جنت البقیع اور مکہ و مدینہ میں دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کروانے کے لیے ایک نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جس میں نجف سے نجف تک گیارہ روزہ اس مقدس سفر میں ویزہ، ٹرانسپورٹ، رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عوض مندرجہ ذیل چارجز لیے جائیں گے:

1۔ بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے نقد پیمنٹ ادا کرنے کی صورت میں (800$) لیے جائیں گے، جب کہ اقساط کی صورت میں پیمنٹ ادا کرنے پرمجموعی طور پر(900$) دینے ہوں گے۔

2۔ گیارہ سال یا اس سے کم عمر کے افراد سے نقد پیمنٹ ادا کرنے کی صورت میں (500$) لیے جائیں گے، جب کہ اقساط کی صورت میں پیمنٹ ادا کرنے پرمجموعی طور پر(600$) دینے ہوں گے۔

3۔ ایک سال سے کم عمر بچے کے نقد (200$) لیے جائیں گے۔

4۔ جو افراد الگ سے سیپرٹ روم لینے کے خواہش مند ہوں گے ان سے (200$) اضافی وصول کیے جائیں گے۔

5- مذکورہ بالا چارجز کے علاوہ سعودی حکومت کی طرف سے عائد کردہ عمرہ ٹیکس2000 سعودی ریال بھی ہر فرد کو ادا کرنا ہو گا۔
ادائیگی عمرہ و زیارات کے لئے مرتب کردہ پروگرام درج ذیل ہے:

پہلا دن : کربلا سے نجف ائرپورٹ اور وہاں سے مدینہ روانگی۔

دوسرا دن : روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد نبوی کی زیارت ۔

تیسرا دن : مدینہ منورہ میں واقع مذہبی مقامات کی زیارات جن میں جنت البقیع، شہدائے احد، مسجد قبلتین ، مسجد صفا، مسجد قباء، مضیف امام حسن علیہ السلام وغیرہ شامل ہیں۔

چوتھا دن : فری ڈے۔

پانچواں دن : ظہر کے بعد میقات کے لئے مسجد شجرہ روانگی اور وہاں سے بعد از مغرب مکہ روانگی۔

چھٹا دن : مناسک عمرہ کی ادائیگی ۔

ساتواں دن : فری ڈے۔

آٹھواں دن : مکہ معظمہ میں موجود مذہبی مقامات کی زیارت جن میں غارثور، عرفات، مزدلفہ، منیٰ ،غار ثور اورتاریخی قبرستان جنت المعلیٰ جو "الحجون" کے نام سے بھی مشہور ہے شامل ہیں۔

نواں دن : نیابت میں عمرہ ۔

دسواں دن : فری ڈے۔

گیارہواں دن : مکہ سے عراق کے لئے روانگی۔

مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل ایڈریس یا فون نمبرز پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے:

شعبة استثمار الآليّات التابعة للعتبة العبّاسية المقدّسة والكائنة في: باب بغداد/ بالقرب من سيطرة القمر - فندق الجزيرة سابقاً

07801952463

07602283026
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: