روضہ مبارک حضرت عباس (ع )کی ٹیکنیکل ٹیم نےحضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں بحالی اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجی گئی ٹیکنیکل ٹیم نے دمشق میں روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں بحالی اور مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دمشق میں موجود حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں بھی بحالی اور مرمت کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔

روضہ مبارک حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا میں مرمت اور بحالی کی کی کیے جانے والے کاموں میں بجلی کے نیٹ ورک کی مرمت اور بحالی، روضہ مبارک میں نئی لائٹس اور لیمپس لگانا، خواتین اور مرد حضرات کے داخلی راستوں پر لکڑی کے دروازوں کی تنصیب ، ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب، نگرانی کے نظام کے لئے کیمروں کی تنصیب اور روضہ مبارک کے گبند پر مختلف دلکش رنگوں میں انٹیگریٹڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شامل ہے۔ ان کاموں کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک میں زریح مبارک کی صفائی اور منٹینس کے دیگر کام بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ تمام کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کی سپانسر شپ میں خصوصی ماہرین پر مشتمل ٹیم کر رہی ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: