روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ٹیکنیکل ٹیم نے روضہ مبارک حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجی گئی ٹیکنیکل ٹیم نے شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور روضہ مبارک حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کے روضوں میں بحالی اور مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا میں کیے جانے والے کام کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

روضہ مبارک میں خواتین کے داخلی دروازوں پر ووڈ پینلز لگائے گئے ہیں ۔ دروازوں پر پینلنگ انتہائی مہارت ،شاندار اور فنکارانہ طریقے سے کی گئی ہے تاکہ اسے روضہ مبارک میں موجود تزئین و آرائش کے کاموں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے روضہ مبارک میں نئے ائیر کنڈیشنر بھی نصب کئے گئے ہیں اور انھیں روضہ مبارک کی مین پاور سپلائی سے کنکٹ کیا گیا ہے۔

ٹیکنیکل ٹیم روضہ مبارک کی زریح، دیواروں اور برآمدوں میں بھی مرمت اور بحالی کا کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹس، سائونڈ سسٹم اور کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کی سپانسر شپ میں خصوصی ماہرین پر مشتمل ٹیم کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: