اعلی دینی قیادت کی جانب سے سیلاب سے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد جاری ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ سیستانی کی جانب سے امداد اور رفاہی کاموں کا سلسلہ صرف بے گھر فیمیلیزاور دفاع وطن کی جنگ میں متاثرہ افراد اور خاندانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اعلی دینی قیادت آیت اللہ سیستانی کی جانب سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد اور ریلیف کا کام بھی بھرپور طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

اعلی دینی قیادت کی جانب سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد اور ریلیف کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کے چیئرمین سید شاہد الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی پریشانیوں اور مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ہماری انسانی ہمدردی کے تحت کاموں اور امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے متاثر تمام اضلاع میں ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور لوگوں تک امدادی اشیاء پہنچائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آج ہم نے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں موصل اورصلاح الدين کا دورہ کیا ھے۔ امدادی دورے میں پہلے شرقاط کے دیہی علاقوں خضرانيّة اورالحوريّة کے متاثرین میں 1000 سے زائد کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل پاس باسکٹس اور تین ہزار سے زائد کمبل اور بستر تقسیم کیےگئے ہیں۔ امدادی ایشیا کے تقسیم کیے جانے پر علاقے کے معززین اور لوگوں نے کمیٹی کے ارکان اور اعلی دینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین سید شاہد الموسوی نے وہاں موجود لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرمشکل گھڑی اور ہنگامی صورت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

سید موسوی نے کہا خضرانيّة اورالحوريّة کے بعد ہم نے موصل کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں ہماری منزل قاریہ اور الجدعاہ کا کیمپ3 تھا۔ جو کہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔ کمیٹی کی جانب سے یہاں پر بھی 1000 سے زائد کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل باسکٹس اور 3000 سے زائد کمبل اور بستر تقسیم کئے گئے۔ لوگوں نے اس امداد پرکمیٹی اور اعلی دینی قیادت کا بطور خاص شکریہ ادا کیا ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: