روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بحالی اور مرمت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے خدام کا کام منصوبے کے مطابق جاری

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی بحالی اور مرمت کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بھیجی گئی ٹیکنیکل ماہرین پر مشتمل ٹیم کاکام منصوبے کے مطابق جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ھے۔

فنی ماہرین پر مشتمل ٹیم کے سربراہ حاج حسن حلال نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدس حرموں کی خدمت اور کام کرنا اور یہاں آنے والے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا سلوگن ہے۔ ہم مسلسل 5 دن سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے روضہ مبارک میں موجود پرانے آڈیو سسٹم کی جگہ مکمل طور پر نیا آڈیوسسٹم لگایا ہے۔ آڈیوسسٹم کی رینج کو بڑھانے کے لئے ہم نے مختلف جگہوں پرآڈیو ڈیوائسز اور سپیکرز نصب کیے ہیں جنہیں کہ سینٹرل کنٹرول سسٹم سے کنیکٹ کیا گیا ہے۔ ہم نے یہاں موجود پاور ٹرانسفارمرز کو بھی تبدیل کیا ہے اور اور میناروں پر موجود پاور ڈیوائس ٹرانسفارمرز اور سپیکرز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اس تمام سٹسم کو چیک کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے سیکریٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک بجلی کے کام کا تعلق ہے ہم روضہ مبارک کے دو میناروں کے درمیان تقریبا 70 میٹر ایریا میں 210 سے زائد دلکش رنگوں اور اعلی کوالٹی کے بلب لگا چکے ہیں اور باقی جگہوں پر بھی روشنیوں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ہم روضہ مبارک کی گیلریز میں لگے فانوسوں کی صفائی اور منٹیننس کا کام بھی مکمل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ زریح مبارک پر موجود بڑے فانوس کی صفائی اور بحالی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اور فانوس میں خراب یا ناکارہ روشنیوں کی جگہ نئی روشنیاں لگا دی گئی ھیں۔

الیکٹریکل ہوئیسٹ کی بیٹریز کو تبدیل کرنے کے بعد ضریح مبارک کی صفائی اور دھونے کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ ضریح مبارک صاف کرنے کے بعد اسے معطر معطر بھی کیا گیا ہے۔

ضریح مبارک کی صفائی اور دھونے کے لئے خاص مٹیریلز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ہم اپنے ساتھ لائے ھیں ۔ یہ تمام کام کرنے کے بعد الیکٹریکل ہوئیسٹ کو روضہ مبارک کے سیکریٹریٹ کے حوالے کردیا گیا ھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: