قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے دوسرے قومی مقابلہ برائے حفظ قرآن کا انعقاد اور 1000 خواتین کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے دوسرے قومی مقابلہ برائے حفظ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآنی تعلیمات کا فروغ ، کتاب اللہ سے روحانی لگاو پیدا کر نا اور روزانہ کی بنیادوں پر قرآن پاک کی تلاوت کو فروغ دینا تھا۔

مقابلے کی اختتامی تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں کیا گیا۔ یہ تقریب تین دن تک جاری رہی جس میں کے ابتدائی مراحل سے منتخب ہونے والی پچاسی خواتین حفاظ نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر بشير محمد جاسم الربيعي نے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل کی نیابت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرآن مرکز برائے خواتین کو مقابلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے قرآن پاک کی تعلیمات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے جیتنے والی خواتین حفاظ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب میں الکفیل کنڈرگارٹن کی بچیوں نے گروپ کی صورت میں سورۃ الفجر کی تلاوت کی ۔ تقریب کے اختتام پر مقابلہ میں شریک خواتین کو اسناد اور تحائف سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں مقابلہ میں شریک سب معمر خاتون کو قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے اعزازی سند اور تحائف پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: