200 سے زائد دل کے کامیاب آپریشن کرنے پر الکفیل ہاسپٹل میں ایک تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی کارڈیالوجیکل ٹیم جو کہ عراقی، ترکی اور امریکی طبی ماہرین پر مشتمل ہے کی جانب سے 200سے زائد مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔ ہاسپٹل کی انتظامیہ کی جانب سے اس کامیابی کو منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ملکی اورغیر ملکی طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد ہاسپٹل میں کی جانے والی ان اہم میڈیکل اور تھراپیوٹک اکٹیویٹیز پر مشتمل ایک شارٹ فلم دکھائی گئی۔

اس کے بعد ہاسپٹل کے ڈائریکٹر محمد عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجریز میں کامیابی کا تناسب نہایت شاندار رہا جو کہ عالمی تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔

عراق میں ترکی کے سفیر السيّد فاتح يلدز نے الکفیل ھاسپیٹل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے شک الکافی ھاسپیٹل ایک نیا قائم ہونے والا ہونے والا طبی ادارہ ہے۔ لیکن یہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور خدمات عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں۔

اس کے بعد ڈاکٹر ولیم نوواک جو کہ امریکن کارڈیالوجیکل سرجن ہیں اور یہاں الکفیل ہاسپٹل میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں نے کہا کہ میں نے دو سال پہلے ہاسپیٹل کو جوائن کیا ھے اور ڈھائی سو سے زیادہ آپریشنز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کام آنے والے وقتوں میں بھی جاری رہے گا اوراب عراقی ماہرین بھی ایسی سرجریز کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد بچوں کے سفیر ہاشم سلمان نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بچوں کی فلاح و بہبود، صحت اور علاج معالجہ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ روزہ مبارک کی وجہ سے عراق میں بھی بچوں کو وہی علاج اور سرجریز فراہم کی جا سکتی ہیں جن کے لیے انہیں دوسرے ممالک جانا پڑتا تھا۔

تقریب کے اختتام پر ہاسپٹل کے کارڈیالوجی سرجری سینٹر کی پرموشن کے لئے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ طبی ماہرین اور طبی عملے کی خدمات کے اعتراف میں انھیں اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرکش میڈیکل ٹیم جو کہ الکفیل ہاسپیٹل میں کام کر رہی ہے نے 200 سے زیادہ بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی ھیں جن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا ۔ عراقی اور امریکی ماہرین نے 250 سے زیادہ بچوں کے دل کےآپریشنز کیے ھیں جن میں مائنراور ماڈریٹ کیسز میں کامیابی کا تناسب 97 پرسنٹ رہا اور پیچیدہ کیسز میں کامیابی کا تناسب 92.5 پرسنٹ رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: