روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے اسلامک اینڈ ہیومن نالج افیئرزڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی فارسی سیکھنے کے لئے لینگویج کورس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسلامک اینڈ ہیومن نالج افیئرزڈپارٹمنٹ نے اپنے ملازمین کی فکری، تخلیقی اور ثقافتی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے مختلف زبانوں کے سکھانے کے لئے کورسز کا انعقاد کیا ہے۔

اس سلسلہ میں سب سے پہلے فارسی زبان سکھانے کے لئے کورس کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ اور ڈیپارٹمنٹ کے نامزد کردہ ملازمین اس کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل یونیورسٹی کے لینگویجز ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی کروایا جا رہا ہے۔ یہ کورس چھ ماہ پر مشتمل ہے اور ہفتےمیں تین دن کلاسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کورس کروانے کا مقصد فارسی زبان میں پڑھنے لکھنے اور بولنے پر عبور حاصل کرنا ہے۔ کورس کے اختتام پر یونیورسٹی کی جانب سے امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے پارٹیسپنٹس کوایرانی منسٹری آف سائنس یا فردوسی یونیورسٹی مشہد کی جانب سے سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔

یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ تمام پارٹیسپنٹس اس کورس کے اجراء پر نہایت خوش اور پرجوش ہیں۔ اور پارٹیسپنٹس کا یہ جذبہ اور رویہ ان کی زبان سیکھنے کی صلاحیت اور مہارت میں مددگار اور معاون ثابت ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: