روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا اورحضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹرز نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے دونوں روضوں کی بحالی، مرمت اور جدیدیت کےلئےکئے جانے والے کاموں کو بے حد سراہا

روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور روضہ مبارک حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹرز نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دونوں روضوں کی بحالی، مرمت اور جدیدیت کےلئےکئے جانے والے کاموں کو بے حد سراہا اور روضہ مبارک کی جانب سے تکنیکی ٹیم بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیکنیکل ٹیم نے چھ روزہ کام کے اختتام پردو میٹنگز کیں۔ پہلی میٹنگ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹر انجینئر محسن حرب سے کی گئی اور انہیں گزشتہ اور حالیہ کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹر نے کہا کی یہ پانچویں دفعہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے روضہ مبارک حضرت زینب علیہ السلام کی بحالی ، مرمت اور جدیدیت کے لیے کام کیا اور اپنی ٹیکنیکل ٹیمیں یہاں روانہ کیں۔ یہ تمام کوششیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روضہ مبارک حضرت زینب علیہ السلام سے سنجیدگی اور عقیدت کی مظہر ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس کام کی منصوبہ بندی کی اور جنہوں نے یہ کام کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور روضہ مبارک کے سینئر آفیشل سے لے کر تمام خدا م کے تہ دل سے مشکور ہیں۔

دوسرے میٹنگ روضہ مبارک حضرت سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر مظہر محمود العشقر سے کی گئی۔ انہوں نے کہا ہم ان تمام کوششوں اور کاموں پر آپ سب کے بے حد شکر گزار ہیں ۔ یہاں کیے جانے والے تمام کام اور مدد ابوالفضل عباس کی جانب سے ان کی بھتیجی رقیہ بنت حسین کے لئے تحفہ ھیں ۔ یہ تمام کام عراق خصوصا کربلا میں موجود روضوں اور شام میں موجود روضوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین جنہوں نے یہاں اپنی خدمات پیش کیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے افکار اور نظریات کے ماننے والےاور عراق کے بیٹے ہیں جنھیں کروڑوں زائرین کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ھے جو ان کی عقیدت ، سخاوت اور دریا دلی کا واضح ثبوت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: