روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی یوم فتح عراق کی یاد میں دعائیہ تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے یوم فتح عراق کہ جس دن عراق کو داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی کو یاد کرتے ہوئے عراقی عوام، سکیورٹی فورسز، حشد شعبی کے جوانوں اور اعلی دینی قیادت سید علی سیستانی کو مبارکباد پیش کی کہ جن کے فتویٰ دفاع وطن کی بدولت سرزمین عراق کو فتح عظیم نصیب ہوئی اور اس کی عظمت اور حرمت کی حفاظت میں عراقی فورسز اور عراقی عوام سرخرو ہوئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام عموما پیر اور جمعرات کو اجتماعی مراسم زیارت ادا کرتے ہیں ۔ آج پیر 2 ربیع الثانی 1440ہجری بمطابق 10 دسمبر 2018 ہے اوریہ وہی دن ہے جس دن عراق کو داعش کے دہشت گردوں، جہالت اور تاریکی سے نجات حاصل ہوئی۔ یہ عظیم کامیابی سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی کے جوانوں کی بدولت حاصل ہوئی۔

مراسم زیارت ادا کرنے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھنے کے بعد خدام نے اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور بہادری کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی کا فیض قرار دیا۔

اس دن کو یاد کرتے ہوئے اعلیٰ دینی قیادت کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا کہ جن کا دیا گیا فتویٰ دفاع وطن حق و باطل میں ایک واضح فرق ثابت ہوا اور حق کامیاب جبکہ باطل نیست و نابود ہوا۔

انہوں نے شہدائے وطن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا کہ جنہوں نے اپنے خون اور جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کو سفاک دشمن کے چنگل سے آزاد کروایا۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور حشد شعبی کے ان تمام غازیوں کی مکمل صحت یابی کے لئے کے لئے خصوصی دعا کی گئی جو وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ کیونکہ اخلاقی ، لاجسٹک اور مادی مدد کے بعد دعا وہ بہترین تحفہ ہے جو ہم اپنے سیکورٹی فورسز اور حشد شعبی کے ہیروز کو پیش کر سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: