روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ سے ملحقہ سڑک کو کشادہ کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے باب قبلہ کی جانب آنے والے آنے والےراستے کو کشادہ کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد روضہ مبارک آنے کے لئے یہی راستہ استعمال کرتی ہےاور عموما یہاں زائرین کا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا زیارت اربعین اور دوسرے ایام زیارات میں یہاں زائرین کا رش بہت بڑھ جاتا ہے۔ شدید رش کے باعث زائرین کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نماز جمعہ کے لئے زائرین اور نمازی بھی یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے ہم نے زائرین کی سہولت اور آسانی کی خاطر اور رش کو کم کرنے کے لئے اس راستے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔

اس راستے کی توسیع کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

سڑک کے درمیان موجود باغیچہ کے جنگلے کو ہٹایا گیا۔

یہاں پر موجود پودے اور مٹی کو الکفیل نرسری شفٹ کیا گیا۔

باغیچے والی جگہ کو ایک خاص گہرائی تک کھودا گیا۔

یہاں موجود بجلی ، پانی اور سیوریج کی لائنز کو بحال کیا گیا۔

یہ تمام لائنز بچھانے کے بعد انھیں ایک خاص میٹیریل سے ڈھانپا گیا۔

اور آخر میں اس تمام ایریا کو ہموار کرنے کے بعد اس کے اوپر کنکریٹڈ تہ بچھا دی گئی ۔

واضح رہے کہ انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کوسہولیات مہیا کرنے کے لئے ایکسپورٹنگ ادارہ ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک اور روضہ مبارک کی سائٹس پر منٹیننس، کنسٹرکشن اور مینوفیکچرنگ کا کام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: