روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے شعبہ صفائی کےملازمین کی جہد مسلسل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ صفائی جو کہ سروس افیئرز سیکشن کے تابع ہے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ کیونکہ یہ شعبہ کربلا معلی، اس کے گردونواح اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا جمالیاتی پہلو دکھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شعبہ صفائی کے انچارج مسٹر ریاض خضیرمحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہمارے شعبے کا اسٹاف اور اس کے تمام ورکنگ یونٹس بہت سے امور سرانجام دیتے ہیں جیسے کہ روضہ مبارک کی صفائی، روضہ مبارک کے دروازوں، داخلی اور خارجی راستوں ، روضہ مبارک کے صحن اور روضہ مبارک کی بیسمنٹس کو صاف کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ علاقوں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کےدرمیانی حصے کی صفائی بھی اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے کا کام صرف صفائی تک محدود نہیں بلکہ ہمارے شعبے کا سٹاف بہت سے دیگر امور بھی سرانجام دیتا ہے جن میں روضہ مبارک کے سینیٹری کمپلیکسزکی صفائی، روضہ مبارک کے بیرونی حصوں میں دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں لگانا، نماز جماعت کے لیے بیسمنٹس اور صحنوں میں قالین بچھانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ روضہ مبارک سے ملحقہ راستوں اور گلیوں کی صفائی اور دھلائی بھی یہی سیکشن سرانجام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام مسلسل اور 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس لئے ہم نے اپنے سٹاف کو تین شفٹس میں تقسیم کیا ہے۔ یہ تمام کام کرنے کے لئے ہمارے پاس جدید ایکوئپمنٹس ہیں۔ مخصوص ایام زیارت کے دوران رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی یہ تمام امور سرانجام دینے میں ہماری معاون اور مددگار ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: