روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ڈویژن آف ٹرانسپورٹ سروس کی جانب سےکیا جانے والا کام عقیدت اور محبت کی ایک اعلی مثال ہے

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کو خدمت اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی جانب سے ہمہ وقت منظم کوششیں کی جاتی ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام شعبوں اور ڈویژنز سے وابستہ خدام اپنے اپنے فرائض اور امور کی انجام دہی کرتے ہوئے یہ شرف اور عزت حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈیپارٹمنٹ آف سروس افیئرز کی وزیٹرز ٹرانسپورٹ ڈویژن اپنے الیکٹرک پاورڈ ویکلز کے قافلے کے ذریعے زائرین کو بیرونی چیک پوائنٹ سے لے کر روضہ مبارک کے قریب ترین پوائنٹ کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

مسٹر یاسین ھاشم جاسم جو کہ وزیٹرز ٹرانسپورٹ سروس کے ڈائریکٹر ہیں نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہم بزرگ اور معذور افراد کی مدد کرتے ہوئے انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے ہمہ وقت گاڑیوں اور ڈرائیورز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اس کام کو شفٹوں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ لیکن زیارت اربعین کے دوران یہ کام بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ہمارے پاس گنجائش کے لحاظ سے پانچ ، سات اور تیرہ مسافروں کے لئے تین طرح کی الیکٹرک پاورڈ وہائیکلزموجود ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے زائرین کو سروسز فراہم کرتی ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی یہ گاڑیاں دستیاب ہوتی ہیں جو کہ زائرین کو روزمرہ سروسز کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں بھی سروسز فراہم کرتی ہیں۔ جیسے ہی ایڈمنسٹریشن یا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کال کی جاتی ہے تو مطلوبہ ٹاسک کو سرانجام دے دے کے لیے گاڑیاں فراہم کردی جاتی ہیں۔ ان گاڑیوں کوچارج کرنے کے لئے چارجنگ سائٹ بھی قریب ترین مقام پر ہے۔ جہاں مختلف اوقات میں مختلف گاڑیوں کو چارج کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: