بزرگ اور معذور زائرین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کیسے کرتے ہیں؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ سلام مومنین اور زائرین کی توجہ کا مرکز ہے اور ہر روز ہزاروں لاکھوں زائرین روضہ مبارک کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کربلا آنے والے زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بحالی اور ترقیاتی کا موں کی کی ڈیزائننگ اور تعمیرکرتے ہوئے زائرین کی سہولت اور خدمت کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے داخلی اور خارجی راستوں اور دروازوں کو اس طرح ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے کہ تمام عمر کے افراد باآسانی اور بغیر کسی پریشانی کے روضہ مبارک میں داخل ہو سکیں یا باہر آ سکیں۔ بزرگ افراد اور معذور افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر ہر داخلی اور خارجی راستے اور دروازے میں کوریڈورز اور ٹریکس تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ یہ افراد روضہ مبارک کی جانب سے مہیا کردہ سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی مشکل اور رکاوٹ کے زیارت کر سکیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بزرگ افراد اور معذور افراد کے داخلے کے لئے ایک خصوصی راستہ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ راستہ باب علقمی اور باب الفرات کے مخالف سمت میں ہے۔ اس راستے کی تعمیر کا مقصد معذور اور بزرگ افراد کو بغیر کسی مشکل اور رکاوٹ کے ضریح مبارک تک پہنچنا ہے تاکہ وہ با آسانی اور سہولت کے ساتھ زیارت کر سکیں۔

ان افراد کی مدد اور سہولت کے پیش نظر روضہ مبارک کی جانب سے خصوصی سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے جو ان افراد کو ویل چیئر مہیا کرنے، ان کی رہنمائی کرنے اور زیارت کے لیے لے جانے سمیت ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: