الوفاء کمپین کے 200 سے زائد ٹرک امدادی اشیاء لئے ایزیدی آبادی پر مشتمل علاقوں سنجار، بعشيقة اوربحزاني میں پہنچ چکے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈکی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت چلائی جانے والی الوفاء کمپین کے امدادی اشیاء پر مشتمل 200 سے زائد ٹرک موصل پہنچ چکے ہیں۔یہ امدادی اشیاء یزیدی آبادی پر مشتمل علاقوں سنجار، بعشيقة اوربحزانيمیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

ان امدادی کارروائیوں میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے ضلعی یونٹس اور العباس سکواڈ کے 12اضلاع میں قائم یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ان اضلاع میں موجود وفا کمپین کے آفیسسز بھی امدادی کاروائیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ کارروائی امدادی اشیاء کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ اس کمپین کے تحت علاقے میں موجود عیسائیوں اور یزیدی فرقے کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں اور ان کی عبادت گاہوں کے دورے بھی کیے جا رہےہیں۔ عراقی عوام اور دوسرے مذاہب خصوصا یزیدی اور عیسائیوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے الوفا کمپین کے نمائندے ان عیسائی اور یزیدی خاندانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جو دہشت گردی کے دوران بدترین غیرانسانی سلوک کا شکار ہوئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ الوفا کمپین العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے چلائی جانے والی کمپینز میں سے ایک ہے اور اسے مختلف اضلاع میں موجود حشد شعبی کے گروپس چلا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی یزیدی فرقہ جو کہ داعش گروپ کی بدترین دہشت گردی اور غیر انسانی سلوک کا شکار ہوا تھا کے ساتھ ہمدردی اور اظہاریکجہتی کے لئے العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کمپین چلائی جا چکی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: