روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی کلیۃ الفقہ نجف اشرف میں منعقدہ علمی کانفرنس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نےکلیۃ الفقہ نجف اشرف میں منعقدہ علمی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس شیعت اور کیتھولک عیسائیت کے درمیان مشترکہ شرعی احکام اور مستقبل میں درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے دونوں کے درمیان باہمی تعاون کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔

وفد کی نمائندگی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ہیئومن نالج افیئرز کے انچارج شیخ عمار الہلالی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سینٹر فار قرآنک سائنسز، انٹرپریٹیشن اینڈ پبلیشنگ کے ڈائریکٹر شیخ ضیاءالدین الزبیدی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

اس کانفرنس میں شرکت کے لئے فرانس سے آئے ہوئے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا اور ماہرین کا ایک گروپ بھی موجود تھا۔ سیشن کا آغاز کلیۃ الفقہ نجف اشرف کے ڈین کے خطاب سے ہوا۔ اس کے بعد فرانس سے آئے ہوئے ڈاکٹر عمانوئيل نے کیتھولک عیسائیت کے اہم اور بنیادی ارکان اور عقائد کے بارے میں بات کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر عبد الأمير زاهد نے شیعیت اور عیسائیت کے درمیان مشترکہ شرعی احکام کے بارے میں تفصیلی خطاب کیا۔

سیشن کے اختتام پر کانفرنس میں موجود حاضرین کی جانب سے پروفیسرز اور ماہرین سے سوالات پوچھے گئے۔ کانفرنس کے اختتام پر پبلشنگ فورم ایسوسی ایشن جو کہ کلیۃ الفقہ کی بانی تنظیم ہے کے پریزیڈنٹ جناب سید محمدعلی بحرالعلوم کی جانب سے خطاب کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: