روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پودوں اور پھولوں کے ذریعے تزئین و آرائش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تزئین وآرائش کی جانب سے روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں انتہائی دلکش اور دیدہ زیب رنگوں کے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں ۔

شعبہ تزئین و آرائش کے أحمد عطيوي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ہمارے اسٹاف کی جانب سے روضہ مبارک کے مختلف حصوں اور ان سائٹس میں جہاں روزہ مبارک کی جانب سے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں, میں مختلف قسموں کے گلاب اور خوشنما اور دیدہ زیب رنگوں کے پودے لگائے گئے ہیں ۔

اس شجرکاری مہم کا مقصد روضہ مبارک کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور زائرین کی آنکھوں اور دلوں کو تسکین اور خوشی پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پودے روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں اور داخلی راستوں میں انتہائی فنکارانہ انداز میں لگائے گئے ہیں۔

مختلف قسموں اور رنگوں کے پودوں کی ایک بڑی تعداد کو روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں انتہائی متاثر کن انداز میں لگانا الکفیل نرسریز اور شعبہ تزئین و آرائش کی ان عظیم ہستیوں سے عقیدت اور محبت کا ثبوت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی نمونہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: