روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کا بین الحرمین یونٹ مرمت اور بحالی کے کاموں میں مسلسل مصروف عمل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کا بین الحرمین یونٹ مرمت اور بحالی کے کاموں میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ بین الحرمین یونٹ کے انچارج مسٹر فضل الحسین نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الحرمین یونٹ نے بحالی اور مرمت کے بہت سارے کام کیے ہیں۔ میثم التمار اسٹریٹ سے لے کر شہداء اسٹریٹ اور دونوں حرموں کے درمیانی صحن اور ارد گرد کے ایریازکا تمام ترمینٹینس ورک اس یونٹ کی ذمہ داری ہے۔ یونٹ کی جانب سے کیے جانے والوں کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(1) اس ایریا میں چیک پوائنٹس کی تعمیر کا کام ،ائیر کنڈیشنرز اور نگرانی کے لیے لگائے جانے والے کیمروں کے لیے لوہے کے سٹینڈز کی تنصیب، ان تمام ایریازمیں موجود الیکڑیکل ایکووپمنٹ کی دیکھ بھال اورمرمت اور بجلی کے بورڈز اور وائرنگ کی مرمت اور بحالی ۔

(2) بین الحرمین اور اطراف کے راستوں میں موجود الیکڑیکل ایکوینمنٹ کی حفاظتی باڑ اور حفاظتی کورز کو پینٹ کیا گیا۔ اس ایریا میں موجود فٹ پاتھ اور دیگر اشیاء کو پینٹ کیا گیا۔

(3) اس یونٹ کی جانب سے کیے جانے والا سب سے اہم کام کھدائی اور پائپ لائنز کی بحالی اور مرمت کا تھا۔ اس کے تحت پینے کے پانی، سپرے فینز، پانی کی ٹینکیوں اور فوراروں کے لئے پائپ لائنز بچھائی گئیں۔ روضہ مبارک اور اردگرد لگائے گئے پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے بھی ایک خصوصی پائپ لائن بچھائی گئی۔ اس کے علاوہ یونٹ کی جانب سے بین الحرمین میں تنصیب چھتوں اور سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: