روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے العباس فائیٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے نینوا کے علاقوں برطلة اور بعشيقة میں بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائیٹنگ سکواڈ کی قیادت کی جانب سے نینوا کے علاقوں برطلة اور بعشيقة میں داعش کے دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسکواڈ کی قیادت کی جانب سے فائٹینگ سکواڈ کے انجینرنگ یونٹ کو بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے لیے جدید ترین نظام (SCAN JACK AB3500)مہیا کر دیا گیا ہے۔ یہ نظام دنیا کا جدید ترین اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے سب سےبڑا نظام ہے۔

بارودی سرنگوں کو ہٹانے کےے لیے شروع کی جانے والی مہم شہید حسین عباس الشبکی کے والد کی درخواست پر کی گئی ہے۔ حسین عباس الشبکی کا تعلق پاپولر موبائلائزیشن کے 30 بریگیڈ کی انجینرنگ یونٹ سےتھا۔ شہید حسین عباس الشبکی کے والد نے العباس فائٹینگ سکواڈ کی قیادت سے اپنے گھر میں ہونے والی ملاقات کے دوران یہ درخواست کی تھی۔

قیادت کی جانب سے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے علاقے میں موجود پولیس سٹیشن کا دورہ کیا گیا تا کہ بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کی لوکیشن کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں اور داعش کی جانب سے بچھائی جانے والی سرنگوں کو فوری طور پر ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: