روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد میں شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے ایک تصویری نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ شعائر حسینی کی جانب سے روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر عاشوراء اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران مراسم عزاداری، ماتمی جلوسوں، مجالس عزاء، اور مواکب حسینی اور کربلا کے مقدس روضوں کی جانب سے زائرین کرام اور مومنین کو فراہم کردہ سہولیات اور خدمات پر مشتمل تھیں اور تقریبا 53 تصاویر کو نمائش کے لیے رکھا گیا۔

اس موقع پر شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ نمائش (رحمَ اللهُ منْ أحيا أمرَنا ( یعنی (خدا اس پر رحم کرے جس نے ہمارے معاملے کو زندہ رکھا) کے سلوگن کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ نمائش میں پیش کی گئی تصاویر حسینی فکر اور پیغام حسین کی نمائندگی کرتی ہیں۔

مسٹر سلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: اس تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیے لوگوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر آرہی ہے۔ مشہد میں موجود عراقی کونسلر جناب یاسین شریف ناصف بھی اس تصویری نمائش کو دیکھنے کے لیےتشریف لائے۔ انہوں نے اس نمائش کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو بے حد سراہا۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ تصویری نمائش ایران کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں بھی منعقد کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ انہیں دیکھ سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: