روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےنگرانی کا جدید ترین نظام موجود ہے

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اولین ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے روضہ مبارک ہر ممکن انسانی، مادی اور سائنسی وسائل کا استعمال کررہا ہے۔ اسی مقصد کے حصول کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے آپٹیکل فائبر سے منسلک 800 ڈیجیٹل کیمروں پر مشتمل نگرانی کا جدید ترین نظام حاصل کیا گیا ہے۔ یہ کیمرے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ساٹھ سے زائد سائٹس کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں نصب کئے گئے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کی جانب سے نگرانی کے جدید ترین نظام کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا گیا۔ اس سنٹرل کنٹرول روم میں کمپیوٹرز اور سکرینز کے ذریعے ہر طرح کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکمیونیکیشن ڈویژن کے انچارج انجینئر فراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دو سال قبل سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا گیا تھا۔ یہ مانیٹرنگ سسٹم جدید ترین کیمروں اور آلات پر مشتمل ہے۔ ہمارا ٹیکنیکل سٹاف پیشہ ورانہ طریقے سے اس نظام کو چلا رہا ہے اور اس نظام کو جدید بنیادوں پر استوار رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس نظام کا بنیادی مقصد زائرین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ نگرانی کا یہ نظام روضہ مبارک کے دوسرے شعبہ جات کے لئے بھی معاون اورمفید ہے۔ ان جدید کیمروں کے ذریعے 24گھنٹے نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے۔ یہ کیمرے نگرانی کے لیے کیمرہ جن مقامات پر نصب کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

ضریح مبارک والے ہال میں

روضہ مبارک کے اندر

روضہ مبارک کی بیسمنٹس اور توسیع حصوں میں

روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز میں

روضہ مبارک سے متصل مرکزی اور دیگر سڑکوں پر

بیرونی چیک پوائنٹس میں

نگرانی کے اس جدید ترین نظام کی بدولت چوری اور اسی طرح کے دیگر واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نگرانی کا یہ نظام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور پولیس ڈائریکٹریٹ آف کربلا کی مدد اور تعاون کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نگرانی کے اس جدید ترین نظام کے ذریعے اب تک مشکوک افراد کے علاوہ بہت سے مجرموں کو بھی پولیس کی تحویل میں دیا جاچکا ہے اور یہ تمام کام نگرانی پر مامور سٹاف کی دن رات کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

مستقبل میں ہم کوریج ایریا کو بڑھاتے ہوئےاس نظام کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم اس نظام سے منسلک جدید پیشرفت اور جدیدترین سافٹ ویئرز حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: