الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کی الجود فرٹیلائزرز فارگولڈن پام کے نام سے نئی مصنوعات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی عراق میں زراعت کے ترقی اور بہتری کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کھجور کے درختوں پر کی گئی ریسرچ کے نتیجے میں الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی ایسی مصنوعات بنانے میں کامیاب رہی ہے جن کے استعمال سے کھجور کی فصل کو درپیش مسائل اور بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ مصنوعات الجود فرٹیلائزرز فارگولڈن پام کے نام سے متعارف کروائی گئیں ہیں۔ متعارف کروائی جانے والی مصنوعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

نمبر1 : ہائی پوٹاشیم فرٹیلائزر

نمبر2 : آل اسٹیجز فرٹیلائزر

نمبر3 : ہائی نائٹروجن فرٹیلائزر

ہائے پوٹاشیم فرٹیلائزر کے فوائد یہ ہیں۔

فروٹ یا پھل کی مقدار میں اضافہ کرنا، فروٹ کے سائز کو بڑھانا اور مارکیٹنگ کے حوالے سے پھل کی صحت اور تازگی کے لئے دیرپا خصوصیات میں اضافہ کرنا۔

ہائی پوٹاشیم فرٹیلائزر کے استعمال کی وجوہات درج ذیل ہیں ۔

یہ فرٹیلائزر فروٹ کے سائز اور مقدار کو بڑھانے میں معاون ہے۔

پودوں میں پوٹاشیم کی کمی کوفوری طور پر دور کرتی ہے۔

آل اسٹیجز فرٹیلائزر کے فوائد درج ذیل ہیں۔

پودوں کی عمومی نشوونما بڑھاتی ہے۔

کھجور کی نشونما بڑھاتی ہے۔

پروٹین بننے کے عمل میں معاون ہے۔

پودوں میں جذب کرنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتی ہے۔

آل اسٹیجز فرٹیلائزر کو استعمال کرنے کی وجوہات درج ذیل ہیں ۔

کمزور نشوونما ، کسی بھی وقت استعمال کی جاسکتی ہے، جڑوں کو مضبوط کرتی ہے، کھجور کی پیداوار اور نشوونما میں اضافہ کرتی ہے۔

ہائی نائٹروجن فرٹیلائزر کے فوائد :

پودے کی پودوں کی نشوونما میں اضافہ کرتی ہے۔

پروٹین بننے کے عمل میں معاون ہے۔

کلوروفل کمپوزیشن میں داخل ہو سکتی ہے۔

اس کے استعمال کرنے کی وجوہات درج ذیل ہیں ۔

نائٹروجن کی کمی دور کرتی ھے۔

پتوں میں پیلاہٹ دور کرنے کے لئے۔

کمزورنشوونماہونے اور پھل کا سائز چھوٹا ہونے جیسے مسائل کے حل کے لئے۔

یہ پروڈکٹ مقامی طور پر کربلا کے فیکٹری آؤٹ لٹ اور بیرون ملک بھی دستیاب ہے۔

الجود کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز یا پتہ یا ویب سائٹس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(‎(07801930125

(‎(07801035422

مركز التسويق المباشر للشركة على طريق كربلاء/ النجف مقابل عامود (1145).

(info@aljoud-intaj.iq) (www.aljoud-intaj.iq)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: