روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کی جانب سےدوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں پانچویں سالانہ تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں پانچویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی میں بروز جمعہ 21 ربیع الثانی1440 ہجری بمطابق 28 دسمبر 2018 کو روضہ مبارک کے سیکریٹیریٹ کی جانب سے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز اور متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شرکت کی۔ یہ تقریب العمید یونیورسٹی، بابل یونیورسٹی اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف مسیب ڈسٹرکٹ کی ایک ہزار سے زائد سٹوڈنٹس کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے علامہ سید احمد صاافی نے طالبات سے خطاب کیا۔ اس کے بعد بابل یونیورسٹی کی ڈاکٹر ناجح المعموری نے خطاب کیا اور آخر میں طالبات کی جانب سے نور الجعفر نے تقریب سے خطاب کیا۔

دوران تقریب مسٹر احمد الزمالی نے جناب فاطمہ الزہرا سیدۃ النساء العالمین کی شان میں منظوم اشعار پیش کیے۔ اس کے بعد ایک بچے محمد ضیا نے شہدائے وطن کے اعزاز میں نظم پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر تمام طالبات کو تحائف اور انعامات سے نواز گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: