مدرسہ فدک الزھرا القرآنیہ میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر مقابلا حفظ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مدرسہ فدک الزھرا القرآنیہ میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر مقابلا حفظ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ حفظ حضرت فاطمہ زہرا کے خطبہ فرک کے عنوان سے ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا : اس مقابلے کا انعقاد جناب فاطمۃ الزہرا سیدۃ النساء العالمین کی ولادت باسعادت کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے خواتین کو حضرت فاطمہ الزہرا سیدۃ النساء العالمین کا خطبہ فدک زبانی یاد کرنا ہوگا اور صرف خواتین اس مقابلے میں شرکت کر سکتی ہیں۔

مقابلے کے انعقاد کا مقام :کربلا روضہ مبارک حضرت امام حسین کے قریب مدرسہ فدک الزھرا القرآنیہ۔

اوقات : بروز جمعہ اور ہفتہ 23-24 جمادى الثانی 1440هـ بمطابق1-2 مارچ 2019۔

انعامات : فرسٹ پرائز 250000 عراقی دینار

سیکنڈ پرائز 150000 عراقی دینار

تھرڈ پرائز 100000 عراقی دینار

اس کے علاوہ بھی شرکاء کے لیے مختلف تحائف اور انعامات ہیں۔

مقابلے میں شرکت کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

(07803024885 _ 07708007481 _ 07602237285)

اہم گزارش : پچھلے سال اس مقابلہ میں شرکت کرنے والی انعام یافتہ شرکاء اس مقابلہ میں شرکت نہیں کریں گی تاکہ دوسری خواتین اور بہنوں کو بھی آگے آنے کے مواقع مل سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: