روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے موصل میں یزیدی فرقہ کی مدد اور ان سے اظہار یکجہتی کےلئے شروع کی گئی مہم’’ انسانیت ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے‘‘کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی ذیلی شاخ العباس فائٹینگ سکواڈ کی جانب سے موصل میں یزیدی فرقہ کی مدد اور ان سے اظہار یکجہتی کےلئے شروع کی گئی مہم’’ انسانیت ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے‘‘کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہو چکی ھے۔ اس مہم میں العباس فائٹنگ سکواڈ اور بارہ اضلاع میں موجود سکواڈ کی ذیلی یونٹس نے شرکت کی تھی۔

مہم کے کامیاب اختتام پر ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے انچارج مسٹر شیخ عباس العكايشي کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں العباس فائٹنگ سکواڈ کی قیادت اور ضلعی یونٹس کے ممبران نے شرکت کی۔ شیخ عباس نے مہم کی کامیابی اور موصل میں یزیدی بھائیوں کی مدد اور تعاون کے لئے دن رات کی جانے والے کوششوں پہ ڈویژن اور اس کی یونٹس کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔ اجلاس کے دوران ڈویژن اور یونٹس کی آئندہ ذمہ داریوں اور کاموں کے حوالے سے اہم امور اور معاملات بھی زیر غور لائے گئے اور آئندہ کیے جانے والے منصبوبوں اور پروگراموں کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ دوران اجلاس شہدائے وطن کے خاندانوں کی معاونت اور مدد بھی کے لئے بھی مہم چلائے جانے کا اعلان کیا گیا۔ خصوصا ان اضلاع میں جہاں شہدائے وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے سپر وائزر شیخ میثم الزیدی نے اجلاس کے دوران فائٹنگ سکواڈ کی قیادت اور یونٹ آفیشلز کی جانب سے یزیدی بھائیوں کی لاجیسٹک سپورٹ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور کاموں پر روشنی ڈالی اور اس مہم کی کامیابی اور نتیجہ خیزی پر بات کی۔

یاد رہے کہ اس مہم کا آغاز اعلی دینی قیادت کے نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شرعی متولی جناب علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: