الکفیل گلوبل نیٹ ورک کی جانب شہدائے کربلا کی نئی ضریح مبارک کی خصوصی تصاویر

الکفیل گلوبل نیٹ ورک کی جانب شہدائے کربلا کی نئی ضریح مبارک کی خصوصی تصاویر لی گئی ہیں۔ شہدائے کربلا کی ضریح مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی ضریح مبارک سے متصل ہے۔

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے منٹینس ڈیپارٹمنٹ کے آرکیٹیکٹ کریم انباری نے الکفیل گلوبل نیٹ ورک کو انٹرویو میں شہداء طاف کی نئی بنائی گئی ضریح مبارک کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا:

اس ضریح مبارک کا وزن تقریبا چار ٹن ہے۔

ضریح مبارک کو بنانے میں 18 قیراط کا 9 کلو گرام سونا استعمال ہوا ہے۔

ضریح مبارک میں استعمال کی گئی چاندی کا وزن 804 کلوگرام ہے۔

ضریح مبارک میں 200 کلوگرام تانبے کا استعمال کیا گیا ہے۔

استعمال کئے گئے سٹینلیس سٹیل کی مقدار 300 کلوگرام ہے۔

ضریح مبارک کو بنانے میں دو ٹن عمارتی لکڑی کا استعمال ہوا ہے۔ یہ لکڑی برمی ٹیک یا برمی ساگوان کے درخت سے حاصل کی گئی ہے۔

ضریح مبارک کی پیمائش پرانی مبارک سے مختلف نہیں ہے اور ضریح مبارک پر خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے ہیں۔

ضریح مبارک کی تمام تر تیاری اور تنصیب کا کام مکمل طور پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کےمینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی کیا گیا ہے۔

شہدائے کربلا کی ضریح مبارک بنانے کے لئے فنڈز کی فراہمی بورڈ آف ٹرسٹیز قم کی جانب سےکی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: