روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کےقرآن مرکز سے150 طالب علموں نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گریجوایشن کورس مکمل کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن مرکز اپنے قیام سے لے کر اب تک بہت سے قرآنی پراجیکٹس پہ کام کر چکا ہے اور ان پراجیکٹس کے ذریعے معاشرے کے مختلف افراد یعنی بزرگ ،نوجوان اور خواتین وغیرہ کو قرآن فہمی اور علم و ادراک کے سمندر سے فیض یاب کیا جا چکا ہے۔ مرکز قرآن کی جانب سے نجف اشرف میں بھی مذہبی علوم پر مشتمل ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے سے 150 طالب علموں نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے گریجوایشن کورس مکمل کیا ہے اور بروز ہفتہ 22 ربیع الثانی 1440 ھ بمطابق 30 ددسمبر 2018ء کو اس پروجیکٹ کی اختتامی تقریب لائبریری دارالعلم آف امام خوئی ؒ کے مرکز ہال میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شرعی متولی جناب علامہ سید احمد صافی دام عزہ، سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، سنیئر آفیشنلز، اعلی دینی قیادت کے نمائندوں، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد شہدائے وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد دار العلم لائبریری آف امام خوئی کے ڈائ

ڈارئکٹر سید حسین الخرسان نے تقریب سے استقبالیہ خطاب کیا۔ اس کے بعد بالترتیب قرآن مرکز کے ڈائریکٹر شیخ جواد نصراوی اور عالم دین شیخ حسن الجواہری نے تقریب سے خطاب کیا۔

دوران تقریب پچھلے دو سالوں کے دوران قرآن مرکز کے تحت شروع کیے گئے پراجیکٹ اور قرآن مرکز کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتامی سیشن کے دوران جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے یوم شھادت پر شیخ عبد اللہ الدجائلی نے مجلس عزاء پڑھی۔ تقریب کے اختتام پر پراجیکٹ میں شریک طالب علموں کو اسناد سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: