انجینیئرنگ اینڈ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے ضریح مبارک والے ہال میں پارٹیشنز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ اینڈ مینٹینسس ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل سٹاف نے مقررہ مدت میں ضریح مبارک والے ہال میں پارٹیشنز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ پارٹیشنز خواتین اور مرد حضرات کے حصوں کو علیحدہ کرنے کی غرض سے لگائی جاتیں ہیں۔ نئی لگائی جانے والی پارٹیشنز انتہائی مہارت سے جدید طریقہ کار کے تحت لگائی گئی ہیں۔ یہ پارٹیشنز نہایت خوبصورت اور ضریح مبارک والے ہال کی تزیین اور آرائش اور وہاں کندہ کی گئی تحریر سے ہم آہنگ ہیں۔

انجینرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: خواتین زائرات اور مرد زائرین کے حصوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے لیے یہ پارٹیشنز نصب کی گئیں ہیں۔ ان پارٹیشنز کی ڈیزائننگ سے لے کر نصب کرنے تک کا تمام کام مکمل طور پر ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل سٹاف نے کیا ہےاور اس تمام کام میں کسی طرح کی کوئی بھی بیرونی مدد یا تعاون نہیں لیا گیا ہے۔ ان پارٹیشنز کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

1:۔ یہ پارٹینشنز سٹین لیس سٹیل سے بنائی گئی ہیں۔

2:۔ ہر پارٹیشن کئی حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصہ سٹین لیس سٹیل کے بنے کالم کی وجہ سے دوسرے حصے سے جدا ہے۔

3: یہ کالمز جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص گہرائی تک زمین میں فکس کیے گئے ہیں۔

4:۔ دو کالموں کے درمیان سخت شیشے کی تین تہیں ہیں اور ہر تہہ کہ موٹائی 8 ملی میٹر ہے۔

5:۔ ہر شیشے پر ضریح مبارک کی جالی کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔

6:۔ ہر کالم پر 12 مرتبہ ’’یاعباس‘‘ لکھا ہوا ہے۔

7:۔ ہر شیشہ پر مضبوطی اور پائیداری کے لیے سٹین لیس سٹیل کا فریم موجود ہے۔

8:۔ پارٹیشن کی اونچائی 2 میٹر ہے۔

9:۔ یہ پارٹیشنز دو اطراف میں لگائی گئیں ہیں پہلی سر مبارک والی طرف سے اور اس کی لمبائی 14 میٹر ہے جبکہ دوسری طرف پاؤں مبارک کی طرف 13 میٹر لمبی ہے۔

یاد رہے ان پارٹیشنز کی تیاری اور تنصیب کا کام مکمل طور پر بغیر کسی بیرون معاونت کے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کی جانب سے کیا گیا ہے اور نئی پارٹیشنز پرانی پارٹینشنز کو ہٹا کر نصب کی گئی ہیں۔ کیونکہ پہلے سے موجود پارٹیشنز عارضی طور پر لگائی گئی تھیں اور مخصوص ایام زیارات میں زائرین کے رش کی وجہ سے ان کے گرنے کا خطرہ موجود تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: