زائرین کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈویژن آف میکنیزم کی شبانہ روز کاوشیں

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مابین الحرمین سیکشن زائرین کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ سیکشن کی جانب سے فراہم کردہ سہیولیات سیکیورٹی اور متعدد سروسز سے متعلقہ ہیں۔

مابین الحرمین میں قائم ڈویژن آف میکنیزم کی خدمات کے حوالے سے ڈویژن کے انچارج مسٹر حیدر یاسر السلیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ ڈویژن مختلف طرح کے امور سرانجام دیتا ہے جو درج ذیل ہیں:

1۔ ڈویژن دونوں مقدس روضوں کے درمیانی صحن اور ملحقہ گلیوں اور سڑکوں کو صاف کرتے ہوئے وہاں سے گردو غبار مٹی اور کچرہ اٹھاتا ہے اور یہ کام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے

۔2ـ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں اور سے کوڑا کرکٹ اور کچرا اکٹھا کرنے کی ذمہ داری بھی پوری کرتا ہے۔ ان تمام کاموں کو انجام دینے کے لیے ڈویژن کے پاس خصوصی گاڑیاں ہیں

ڈویژن آف میکنیزم کی دوسری اہم ذمہ داری بین الحرمین اور ملحقہ گلیوں اور سڑکوں پر موجود واٹر کولرز کو مسلسل بھرتا ہے اس مقصد کے لیے ڈویژن کے ٹینکرز اور ارکان مصروف عمل رہتے ہیں۔

دونوں مقدس روضوں کے درمیانی ایریا اور اردگرد کو دھونا بھی اس ڈویژن کی ذمہ داری ہے۔

بین الحرمین اور اردگرد جاری توسیعی یا تعمیراتی کاموں کے دوران اکٹھی ہونے والے ملبے کو اٹھانا بھی ڈویژن کے کاموں میں شمار ہوتا ہے۔

ضرورت پڑنے پر ڈویژن فرنیچر اور دیگر سازوسامان کی نقل و حمل کا کام بھی سر انجام دیتا ہے۔

روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے منعقدہ سیمینار، کانفرنسز اور فورمز کے انعقاد یا ان میں شرکت کے لیے ڈویژن اپنی گاڑیاں بھی فراہم کرتا ہے۔

ڈویژن کے زیر نگرانی ایک کمیٹی بھی کام کر رہی ہے یہ کمیٹی ورکشاپ میں گاڑیوں کے معائنے اور ان میں کسی بھی طرح کی خرابی یا فالٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے مرمت اور بحالی کے کاموں کی ذمہ دار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: