روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع)اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا وفد پاکستان کے شہر کراچی کے دورے پر ہے

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد پاکستان کے شہر کراچی کے دورے پر ہے۔ اس سلسلے میں وفد نے مسجد شہداء کا دورہ کیا۔ مسجد شہداء اہل تشیع کی اہم مساجد میں سے ہے اور یہاں مومنین کی بہت بری تعداد ادائیگی نماز کے لیے حاضر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی مسجد میں بڑے پیمانے پر مختلف مذہبی اور ثقافتی سر گرمیاں جاری رہتی ہیں۔

وفد کے سربراہ سید عدنان الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ہم نے مسجد شہداء کے منتظمین کی دعوت پر کراچی میں مسجد شہداء کا وزٹ کیا۔ وہاں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور ہماری وہاں موجودگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے متبرک قرار دیا۔ ہم نے مومنین کے ان جذبوں کے جواب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سنئیر آفیشلز شیخ عبد المھدی کربلائی اور علامہ سید احمد صافی دام عزہ کی نیک خواہشات اور دینی و دنیاوی امور میں کامیابی کے پیغامات کو مومنین تک پہنچایا اور مومنین کرام اور محبان اہل بیت علیھم السلام کےاس مجمع میں موجودگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ سید عدنان الموسوی نے خطاب کے دوران مختلف روایات اور احادیث بھی مومنین کے ساتھ شئیر کیں ۔

شاکر, [09.01.19 23:31]
تعمیر نو اور توسیعی کام کے مکمل ہونے کے بعد خیام حسینی کی خصوسی تصاویر....خیام حسینی اور تعمیر نو و توسیعی منصوبہ پر مکمل ہو چکا ہے الکیفل گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد خیام حسین کی خصﷺسی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں ۔خیام حسینی کی تعمیر نو اور توسیعی کا تمام تر کام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے انجینرنگ ڈیپارتمنٹ کے زیر نگرانی کیا گیا ہے ۔اس پراجیکٹ کے تحت کیے گئے تعمیراتی اور توسیعی کاموں کی مختصر تفصیلات درج ذیل ہیں۔(۱) خیام حسینی کی توسیع کے پیش نظر اس ملحقہ اسکول مدرسہ امام سجاد علیہ السلام کو خیام حسینی میں ضم کر دیا گیا ہے اور یوں کیام حسینی کے قبہ میں 2215 مربع میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔(۲) خیام حسینی میں تقریبا 2200 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل مکمل طور پر چھت کی تعمیر کی گئی ہے۔(۳) خیام حسینی تین فلورز پر مشتمل ہے زائرین کرام کی میزبانی کے لیے خیام میں خواتین اور مرد زائرین کے لیے دو الگ الگ مضیف بھی تعمیر کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ خیام حسینی میں وسیع صحن بھی موجود ہے۔(۴) خیام حسینی کی چھت خیمہ نما شکل میں تعمیر کی گئی ہے اور یہ چھ خیام پر مشتمل ہے۔ جس میں 5 خیام بالکل ایک جیسے اور 10*10 میٹر کے سائز کے ہیں جبکہ مرکزی خیمہ بڑا ہے اور یہ مرکزی داخلی راستے تک پھیلا ہوا ہے ۔ یہ مرکزی خیمہ سید الشھداء علیھم السلام حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے۔(۵) خیام کی تزیین آرائش اسلامی طرز تعمیر اور مقدس روضوں سے ہم آہنگ کی گئی ہے خیام کی تزیین آرائش کے لیے خیام حسینی میں قرآنی ٓٓیات اور خوبصورت نقش نگار کندہ کیے گئے ہیں ۔ہر خیمے میں 12 جالی نماز کھڑکیاں ہیں جب کہ مرکزی خیمہ میں 2 میٹر چوڑی کھڑکیاں بنائی گئیں ہیں ۔(۶)حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے خیمہ سے لکڑی کی ضریح کو ہٹا کر سونے اور چاندی کی بنی نئی ضریح نصب کی گئی ہے۔ (۷) سید الشھدا۴ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندانوں سے منسوب چار خیام کی توسیع بھی کی گئی ہے ۔ان خیام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا خیمہ مبارک ، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا خیمہ مبارک ، جناب زینب سلام اللہ علیھا کا خیمہ مبارک اور حضرت قاسم علیہ السلام کا خیمہ مبارک شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: