روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن نے کربلا کے صحراء کو سر سبز و شاداب باغات اور کھیتوں میں تبدیل کرنے کا جو منصوبہ تیار کیا تھا اسے حقیقت کے روپ میں اس وقت دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ سیکشن نے الساقی ایگری کلچر فارمز کے نام سے کربلا کی صحرائی زمین کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قابل کاشت بنانے کے بعد وہاں مختلف پھلوں کی شجر کاری اور زرعی اجناس کی کاشت شروع کی تھی اور اب وہاں سے پیدا وار کا حصول شروع ہو گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے صحراء میں مختلف جگہ پر 50 ٹیوب ویل لگائے گئے اور کم سے کم پانی کے استعمال کے ذریعے ہزاروں ایکڑ رقبہ میں کھجوروں اور دیگر پھلوں کے پودے لگائے گئے اور اسی طرح سے گندم، کھجور، مختلف سبزیاں اور دیگر اجناس کی کاشت بھی کی گئی جن کی پیداوار نے نا صرف خود کفالت کی طرف بڑھتے ہوئے قدموں کو مزید تیز کیا بلکہ صحراء کو سر سبز و شاداب زمینوں میں بھی تبدیل کر دیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ چاہتا ہے کہ زرعی پیدا وار کے حوالے سے عراق کو خود کفیل کیا جائے اور کربلا کے شہر کو صحراء میں شجر کاری کے ذریعے ریت کے طوفانوں سے محفوظ بنایا جائے اور دوسری جانب زیادہ سے زیادہ افراد کو کام کے مواقع فراہم کیے جائیں۔