اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے لیے شھادت زندگی ہے انہیں اس بات کی پراوہ نہیں کہ موت ان پہ آگرے یا وہ موت پر(علامہ سید عدنان موسوی)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے علامہ سید عدنان موسوی کی سربراہی میں کربلا کے مقدس روضوں کا ایک وفد پاکستان کے دورے پہ ہے جہاں وہ لاہور اور کراچی میں رہنے والے محبان اہل بیت علیھم السلام سے مل رہے ہیں اور دینی اداروں، مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں مقدس روضوں کا یہ وفد آج کراچی کی ایک مسجد میں شھدائے کراچی کے لواحقین سے ملا جہاں وفد کے سربراہ علامہ عدنان موسوی نے شھدائے کے خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے لیے شھادت زندگی ہے انہیں اس بات کی پراوہ نہیں کہ موت ان پہ آگرے یا وہ موت پر۔ یہ سب شھداء اہل بیت علیھم السلام کی درسگاہ کے فارغ التحصیل ہیں اور پوری دنیا میں ان کے بہت سے شواہد ہیں جن میں ایک جگہ عراق بھی ہے کہ جہاں اپنی سرزمین کو عالمی دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے لیے بہت زیادہ جانی قربانیاں پیش کی گئیں۔

علامہ موسوی نے اپنے خطاب میں جناب عباس علیہ السلام کے سانحہ کربلا میں اپنے امام کی خدمت میں جان نچھاور کرنے اور حق کی سر بلندی کے لیے انتہائی کردار ادا کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جو بھی اہل بیت اطہار علیھم السلام کی محبت میں جام شھادت نوش کرتا ہے وہ شھدائے کربلا کے قافلہ میں شامل ہو جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: