جدید لائٹننگ سےروضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی چھت اور دیواریں جگ مگا رہی ہیں.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ مینٹینس سیکشن کے اہل کاروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اور حرم کی الیکٹرانک وائرنگ کو تجدید، بحالی اور جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے کے بعد تمام پرانی لائٹس کو ہٹا کر مختلف رنگوں پر مشتمل اعلیٰ کوالٹی کی لائٹس لگا دی ہیں جس سے پورا حرم اور خاص طور پر وہاں لگے ہوئے فانوس اور آئینہ کاری والی دیواریں جگمگا رہی ہیں۔

اس منصوبہ کے انچارج انجینئر علی عبد الحسین نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک میں روشنی اور آرائش کے لیے پرانے ہزاروں بلبس اور ٹیوب لائٹس کو ہٹا کر وہاں نئے بلبس لگا دئیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے مختلف سائز اور روشنی کے بلبوں کا انتخاب کیا گیا ہے نئے بلبوں کی تنصیب کے بعد نہ صرف روشنی بلکہ تزیین و آرائش میں بھی واضح اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: