الساقی سکول کے حافظان قرآن کے اعزاز میں تقریب.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے العمید ایجوکیشنل سکولز میں شامل الساقی پرائمری سکول کے ان طلاب کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جنہوں نے قرآن مجید کے آخری پاروں کو حفظ کیا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد حفظ قرآن کی جانب لوگوں کو ترغیب دینا اور قرآنی پاروں کو حفظ کرنے والے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ننھے حافظان قرآن نے سب سے پہلے حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا جس کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا جس میں ان طلاب کو تحائف اور اعزازی اسناد دی گئیں جس کے بعد طلاب نے مضیف حضرت عباس علیہ السلام میں دوپہر کا کھانا تناول کیا۔

واضح رہے العمید سکولز میں طلاب کے لیے حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز موجود ہیں کہ جہاں طلاب کو حافظان قرآن اور قرآنی ماہرین کے زیر سرپرستی قرآن کی آیات اور سورتوں کو حفظ کروایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: