بصرہ کے نواحی علاقے محیلہ میں واٹر فلٹریشن اسٹیشن کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

بصرہ میں پانی کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کے لیے بھیجی گئی ٹیم ابھی بھی بصرہ میں موجود ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بھی ان مسائل کے حل کے لیے تعاون اور اشتراک کر رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں روضہ مبارک کی جانب سے ضلع شط العرب میں محیلہ کے مقام پر پینے کے پانی کی دستیابی کے لیے ایک فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔ یہ علاقہ خاص طور پر پانی کی کمی اور آبی آلودگی کا شکار ہے۔

اس کام کے نگران اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹ ڈیپارتمنٹ کے انچارج انجنئر ضیاء مجید الصائغ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے اس فلٹریشن سٹیشن کی اہمیت کے بارے میں بتائےانہوں نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اعلی دینی قیادت کی جانب سے بھیجی گئی ٹیکنیکل ٹیم کو تین اہم مواقع پر معاونت فراہم کرنے کے علاوہ شط العرب میں محیلہ کے مقام پر نمکین پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے فلٹریشن سٹیشن لگایا ہے۔ اس فلٹریشن پلانٹ کے قیام کے لیے 1000 مربع میٹر اراضی کرایہ پر حاصل کی گئی ہے۔

یہ منصوبہ RO واٹر سٹیشن پر مشتمل ہے۔ اس سٹیشن پیداواری گنجائش 30000 لیٹرفی گھنٹہ ہے۔ یہ مکمل طور پر غیر ملکی ساختہ آلات اور پمپس پر مشتمل ہے۔ اس میں پانی ذخیرے کرنے کے لیے متعدد ٹینکس لگائے گئے ہیں۔ کچھ ٹینکس میں نمکین پانی کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور صاف کرنے کے بعد اس پانی کو دوسری ٹینکوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

مستقبل کی ضروریات اور مانگ کے پیش نظر پراجیکٹ میں ایگزاسٹ کا نظام اور دوسرے کئی نظام بھی لگائے گئے ہیں اور کنکریٹڈ فاؤنڈیشنز کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کام الکفیل سنٹر فار سٹڈیز اور شریک عراقی کمپنی سنوبرڈ کی سفارشات پر کیے گئے ہیں۔

مجید سائغ صاحب کا کہنا ہے کہ تمام کام منصوبے اور ڈیزائن کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریلز بھی کوالٹی کنٹرول اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہی استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: