تعمیر نو اور توسیعی کام کے مکمل ہونے کے بعد خیام حسینی کی خصوصی تصاویر

خیام حسینی کی تعمیر نو اور توسیعی منصوبہ پر مکمل ہو چکا ہے۔ الکفیل گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد خیام حسینی کی خصوصی تصاویر جاری کر دی گئیں ہیں۔ خیام حسینی کی تعمیر نو اور توسیعی کا تمام تر کام روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ ڈیپارتمنٹ کے زیر نگرانی کیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت کیے گئے تعمیراتی اور توسیعی کاموں کی مختصر تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • (1) خیام حسینی کی توسیع کے پیش نظر اس سےملحقہ اسکول مدرسہ امام سجاد علیہ السلام کو خیام حسینی میں ضم کر دیا گیا ہے اور یوں خیام حسینی کے رقبہ میں 2215 مربع میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • (2) خیام حسینی میں تقریبا 2200 مربع میٹر رقبہ پر مکمل طور پر چھت کی تعمیر کی گئی ہے۔
  • (3) خیام حسینی تین فلورز پر مشتمل ہے۔ زائرین کرام کی میزبانی کے لیے خیام میں خواتین اور مرد زائرین کے لیے دو الگ الگ مضیف بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خیام حسینی میں وسیع صحن بھی موجود ہے۔
  • (4) خیام حسینی کی چھت خیمہ نما شکل میں تعمیر کی گئی ہے اور یہ چھ خیام پر مشتمل ہے۔ جن میں 5 خیام بالکل ایک جیسے اور 10*10 میٹر سائز کے ہیں۔ جبکہ مرکزی خیمہ بڑا ہے اور یہ مرکزی داخلی راستے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ مرکزی خیمہ سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے۔
  • (5) خیام کی تزیین آرائش اسلامی طرز اور مقدس روضوں سے ہم آہنگ کی گئی ہے۔ خیام کی تزیین آرائش کے لیے خیام حسینی میں قرآنی آیات اور خوبصورت نقش نگار کندہ کیے گئے ہیں۔ ہر خیمے میں 12 جالی نما کھڑکیاں ہیں جب کہ مرکزی خیمہ میں 2 میٹر چوڑی کھڑکیاں بنائی گئیں ہیں۔
  • (6) حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے خیمہ سے لکڑی کی ضریح کو ہٹا کر سونے اور چاندی سے بنی ہوئی نئی ضریح نصب کی گئی ہے۔
  • (7) سید الشھدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندانوں سے منسوب چار خیام کی توسیع بھی کی گئی ہے۔ ان خیام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا خیمہ مبارک ، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا خیمہ مبارک ، جناب زینب سلام اللہ علیھا کا خیمہ مبارک اور حضرت قاسم علیہ السلام کا خیمہ مبارک شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: