روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے اپنے گوداموں سے متعلقہ سٹاف کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے وئیر ہاؤسز ڈیویلپمنٹ کورس کا انعقاد کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وئیر ہاؤسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے گوداموں کی دیکھ بھال پر مامور سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے پانچ روزہ ڈیویلپمنٹ کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پلاننگ ڈویژن کے انچارج اور اس ڈیویلپمنٹ کورس کے منتظم اعلیٰ مسٹر احمد محسن جاسم نے الکفیل نیٹ کو کورس سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے گوداموں سے متعلقہ سٹاف کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے پانچویں مرتبہ وئیر ہاؤسز ڈیویلپمنٹ کورس کا انعقاد کیا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے سٹاف کا تعلق روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات سے ہے۔ جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، بین الحرمین سیکشن اینڈ ڈویژن اور العباس فائٹنگ سکواڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وئیر ہاؤسز میں نئے تعینات کیے جانے والے سٹاف کو بھی اس تربیتی کورس میں شامل کیا گیا ہے۔ باقی رہ جانے والے شعبہ جات کے وئیر ہاؤسز سٹاف کے لیے ان شاء اللہ بہت جلد اگلے تربیتی اور ترقیاتی کورس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کورس کا دورانیہ پانچ دن ہے اور ہر روز ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کے دو تربیتی سیشنز لیے جائیں گے۔ اس کورس کے دوران سٹاف کو وئیر ہاؤسز کی دیکھ بھال منیجمنٹ ، گوداموں میں موجود اشیاء کی کلاسفیکیشن اور ترتیب اور وئیر ہاؤسز میں موجود اشیاء کی ڈاکیومنٹیشن اور آڈٹ اور دیگر امور کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ وئیر ہاؤسز سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی اس کورس کا بنیادی مقصد ہے۔ کورس کے اختتام پر پارٹیسپنٹس کے لیے ایک عملی امتحان کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: