تیسری سالانہ نبوت کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں

سالانہ روح نبوت کانفرنس کے مسلسل دو سال کامیاب انعقاد کے بعد روح نبوت کمیٹی کی سربراہ پروفیسر بشری جبار بدن نے جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے میلاد مبارک کے موقع پر تیسری سالانہ روح نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس کانفرنس میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات مبارک اور آپ کی شخصیت مبارکہ کے مذہبی ، سماجی، اور خاندانی پہلووں کو ہائی لائٹ کیا جائے گا تاکہ دور حاضر کی خواتین آپ کی سیرت طیبہ سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کو مذہبی ، تعلیمی ، اخلاقی اور فلاحی بنیادوں پر استوار کر سکیں۔

انہوں نے کہا: یہ کانفرنس 20 جمادی الثانی کو شروع ہو گی اور اس کانفرنس کی تیاری کے لیے انتظامی کمیٹیاں بنائی جا چکی ہیں۔ یہ کمیٹیاں کانفرنس کی تیاری اور انعقاد سے متعلق مختلف فرائض سر انجام دیں گی۔ ہر کمیٹی کو اس کی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف ٹاسک سونپے جا چکے ہیں۔ کانفرنس کے انعقاد ،اس کے ایجنڈا اور دیگر امور طے کرنے کے لیے مشاورت اور میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کے لیے ہال کا انتخاب کیا جا چکا ہے اور حوزہ علمیہ کے سکالرز کو کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔ اس پر وقار تقریب کی میڈیا کوریج کے لیے بھی مختلف میڈیا ہاؤسز کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کے مقام اور آپ کی شخصیت مبارکہ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنا، آپ کی فکری اور علمی مقام و مرتبہ کو مختلف ریسرچز پیش کرتے ہوئے اجاگر کرنا اور اس علمی اور تحقیقی مواد کو مختلف لائبریریز کو مہیا کرنا ہے۔ سب سے بڑھ کر ان معلومات کو معاشرے تک پہنچانا ہے۔ تا کہ ہم اپنے معاشرے کو آپ کی فکر اور افکار سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نیکی اور کامیابی کے سفر پر گامزن ہوں۔

اس کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد کے لیے کمیٹیاں درج ذیل شعبہ جات سے بنائی گئی ہیں :

  • (1) زینبیہ ڈیپارٹمنٹ
  • (2) وومینزلائبریری ڈویژن
  • (3) العمید اسکولز
  • (4) قرآن مرکز برائے خواتین
  • (5) صدیقہ الطاہرہ سینٹر
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: